Dawn News Television

شائع 16 ستمبر 2021 09:13pm

مائیکرو سافٹ اکاؤنٹس کے لیے اب پاس ورڈ کی ضرورت نہیں رہی

مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ اس کے تمام صارفین اپنے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ کے لیے پاس ورڈ کو ختم کرکے سائن ان ہونے کے لیے دیگر طریقہ کار استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے 2021 کے شروع میں کاروباری اداروں کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی تھی مگر اب تمام صارفین کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔

اب صارفین کو پاس ورڈ یاد رکھنے یا پاس ورڈ منیجر استعمال کرنے کی بجائے مائیکرو سافٹ Authenticator ایپ ونڈوز ہیلو کو استعمال کرسکیں گے۔

اس ایپ سے صارفین کو ایک سیکیورٹی کی یا ایس ایم ایس یا ای میل کوڈز فراہم کیے جائیں گے۔

اس طرح صارفین مختلف سروسز جیسے ون ڈرائیو، آؤٹ لک مائیکرو سافٹ فیملی سیفٹی اور ایکس باکس سیریز ایکس ایس میں اس ورڈ کے بغیر سائن ان ہوسکیں گے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ سہولت آئندہ چند ہفتوں تک تمام صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق ونڈوز ہیلو سے اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کے بعد پاس ورڈ کو سوئچ آف کیا جاسکے گا۔

اس کے لیے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ سیکیورٹی آپشن اور وہاں ایڈیشنل سیکیورٹی میں جانا ہوگا جہاں اکاؤنٹ کو پاس ورڈ لیس آپشن پر سوئچ کرسکیں گے۔

صارفین پاس ورڈ کو دوبارہ ری ایکٹیویٹ کرسکیں گے مگر کمپنی کے مطابق سائن ان کے دیگر طریقے زیادہ محفوظ ہوں گے۔

Read Comments