Dawn News Television

اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2021 07:23pm

فلم فیئر مڈل ایسٹ: پاکستانی، بھارتی و مشرق وسطیٰ کے اداکاروں کے ایک ساتھ جلوے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس‘ کی تقریب ہوئی، جس میں ایک ساتھ پاکستانی، بھارتی اور مشرق وسطیٰ ممالک کے اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔

’گلف نیوز‘ کے مطابق ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس 2020‘ کی تقریب 28 اکتوبر کو ہوئی، جس میں متعدد بولی وڈ اداکاروں، پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مصر، مراکش اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

شوبز تقریب میں ایک ساتھ پاکستانی، بھارتی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شخصیات نے محفل کو چار چاند لگادیے جب کہ سنی لیونی، نورا فتیحی، اڈت نارائن، مصری اداکار محمد رمضان سمیت دیگر شخصیات کی پرفارمنس نے مزہ دوبالا کردیا۔

تقریب کے دوران متعدد بھارتی و پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاکستان سے ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دیے گئے جب کہ عائشہ عمر، شہریار منور اور دیگر اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

اسی طرح بھارت سے کاجول، منوشی چھلر، سونو نگم، اڈت نارائن اور گلشن گروور سمیت دیگر شخصیات کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

اسی طرح مصری اداکار محمد رمضان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ دیگر عرب اداکار بھی ایوارڈز لے اڑے۔

تقریب کے دوران سنی لیونی، نورا فتیحی، محمد رمضان، سونو نگم، اڈت نارائن اور دیگر فنکاروں نے پرفارمنس سے لوگوں کے دل بھی جیتے۔

Read Comments

فخر عالم طبی مسائل سے دوچار

اداکار اور میزبان فخرعالم نے ٹوئٹ کے ذریعے سی ٹی اسکین اور کنٹرول روم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی طبی پیچیدگیوں سے متعلق بتایا۔