• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

فلم فیئر مڈل ایسٹ: پاکستانی، بھارتی و مشرق وسطیٰ کے اداکاروں کے ایک ساتھ جلوے

شائع October 29, 2021
ماہرہ خان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، شروتی ہاسن بھی تقریب میں شریک ہوئیں—فوٹو: گلف نیوز
ماہرہ خان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، شروتی ہاسن بھی تقریب میں شریک ہوئیں—فوٹو: گلف نیوز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس‘ کی تقریب ہوئی، جس میں ایک ساتھ پاکستانی، بھارتی اور مشرق وسطیٰ ممالک کے اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔

’گلف نیوز‘ کے مطابق ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس 2020‘ کی تقریب 28 اکتوبر کو ہوئی، جس میں متعدد بولی وڈ اداکاروں، پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مصر، مراکش اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: گلف نیوز
ماہرہ خان کو ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: گلف نیوز

شوبز تقریب میں ایک ساتھ پاکستانی، بھارتی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شخصیات نے محفل کو چار چاند لگادیے جب کہ سنی لیونی، نورا فتیحی، اڈت نارائن، مصری اداکار محمد رمضان سمیت دیگر شخصیات کی پرفارمنس نے مزہ دوبالا کردیا۔

سابق مس ورلڈ اور اداکارا منوشی چھلر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا—فوٹو: گلف نیوز
سابق مس ورلڈ اور اداکارا منوشی چھلر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا—فوٹو: گلف نیوز

تقریب کے دوران متعدد بھارتی و پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کاجول کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: گلف نیوز
کاجول کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: گلف نیوز

پاکستان سے ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دیے گئے جب کہ عائشہ عمر، شہریار منور اور دیگر اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

مصری اداکار محمد رمضان کو بھی ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: گلف نیوز
مصری اداکار محمد رمضان کو بھی ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: گلف نیوز

اسی طرح بھارت سے کاجول، منوشی چھلر، سونو نگم، اڈت نارائن اور گلشن گروور سمیت دیگر شخصیات کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

اسی طرح مصری اداکار محمد رمضان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ دیگر عرب اداکار بھی ایوارڈز لے اڑے۔

تقریب کے دوران سنی لیونی، نورا فتیحی، محمد رمضان، سونو نگم، اڈت نارائن اور دیگر فنکاروں نے پرفارمنس سے لوگوں کے دل بھی جیتے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024