Dawn News Television

شائع 20 نومبر 2021 02:43pm

شیاؤمی 12 ایکس کے فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

شیاؤمی کی 12 سیریز کے ماڈلز 12 پرو اور 12 الٹرا کو جلد پیش کیا جائے گا اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیاؤمی 12 ایکس کو بھی ان کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔

اس ضمن میں شیاؤمی 12 ایکس کے فیچرز کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

کیسپر اسکرزپیک نے شیاؤمی 12 ایکس کے لیے ایک آئی ایم ای آئی سرٹیفکیشن جاری کی ہے جو رواں برس کے آغاز میں متعارف کرائے گئے می 11 ایکس سے ملتی جلتی ہے۔

لسٹنگ کے مطابق 12 ایکس کا کوڈ نیم سائیک ہے اور اسے ماڈل نمبر 2112123AG دیا گیا ہے۔

سرٹیفکیشن میں ڈیوائس کے لیے اعلی درجے کی خصوصیات کی فہرست بھی ظاہر کی گئی ہے۔

امکان ہے کہ 12 ایکس کو 6.28 انچ ایمولیڈ ڈسپلے، 1080 پکسل ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس کا مین چیپ سیٹ بھی حالیہ فلیگ شپ گریڈ چپ ہوگا، یہ فون اسنیپ ڈر یگن 870 سے لیس ہوگا۔

علاوہ ازیں اس کا پرائمری کیمرا 50 میگا پکسل شوٹر ہوگا۔

خیال رہے کہ می 11 ایکس جو اصل میں چین میں ریڈمی کے 40 ہے یورپ کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پوکو ایف 3 کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

امکان ہے کہ 12 ایکس کا یہ نام یورپ کے لیے ہوگا اور دنیا کے دیگر حصوں میں پوکو برانڈ کے نام سے متعارف کرایا جائے گا جبکہ یہ چین میں ریڈمی کے سیریز کے نام سے پیش بھی ہوسکتا ہے۔

Read Comments