Dawn News Television

شائع 04 جنوری 2022 09:14pm

ٹی سی ایل کا پہلا لیپ ٹاپ بک 14 گو متعارف

ٹی سی ایل کو ٹی وی اور ایسی ہی گھریلو الیکٹرونکس مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب اس نے پہلی بار ایک لیپ ٹال بک 14 گو متعارف کرا دیا ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوان ٹی سی ایل نے یہ 14.1 انچ کا ونڈوز 11 لیپ ٹاپ پیش کیا گیا جس کو چلانے کے لیے کوالکوم اسنیپ ڈراگون پراسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف 12 گھنٹے ہے جبکہ 4 جی ایل ٹی ای کنکٹویٹی کا فیچر اس کا حصہ ہے۔

لیپ ٹاپ میں موجود اسنیپ ڈراگون 7 سی پلیٹ فارم کو انٹری لیول کمپیوٹرز اور کروم بکس میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس سے لمبی بیٹری لائف اور ایل ٹی ای کنکٹویٹی کو ان ایبل بھی کیا جاسکتا ہے۔

لیپ ٹاپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے کہیں بھی لے جانے میں مشکل نہ ہو جس کا وزن 2.9 پونڈ ہے جبکہ موٹائی 13.95 ملی میٹر ہے۔

عام طور پر کوالکوم پراسیسر سے لیس لیپ ٹاپ مہنگے ہوتے ہیں مگر ٹی سی ایل کا پہلا لیپ ٹاپ 349 ڈالرز میں 2022 کی دوسری ششماہی میں دستیاب ہوگا۔

لیپ ٹاپ کے ساتھ ٹی سی ایل نے ایک نیا این ایکس ٹی پیپر ٹیبلیٹ 10 ایس بھی متعارف کرایا جو پیپر جیسی ڈسپلے ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ پڑھائی اور نوٹس لینے کے لیے بہترین ہے جس کے ساتھ ٹی پین اسٹائلوس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

یہ ٹیبلیٹ جنوری میں کسی وقت چین اور یورپ میں 249 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Read Comments