Dawn News Television

شائع 18 جنوری 2022 05:48pm

اوپو کا نیا رینو 6 لائٹ اسمارٹ فون متعارف

اوپو نے کچھ مہینے پہلے رینو 7 سیریز کو متعارف کرایا تھا مگر اب تک رینو 6 کو پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سیریز کا ایک نیا فون رینو 6 لائٹ متعارف کرایا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے میکسیکو میں پیش کیا گیا جو دیکھنے اور فیچرز کے لحاظ سے اوپو ایف 19 جیسا ہے۔

رینو 6 لائٹ میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ ڈسپلے پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

رینو 6 لائٹ میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوپو نے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کی قیمت 433 ڈالرز (76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Read Comments