سائنس و ٹیکنالوجی

فزیکل سم کارڈز کا عہد ختم ہونے کے قریب؟

کوالکوم نے ووڈا فون اور ٹھالیز کے ساتھ مل کر نئی انٹیگریٹڈ سم (آئی سم) کو پیش کیا ہے جو ای سم اور فزیکل سم کارڈ کا متبادل ہے۔

کوالکوم نے ووڈا فون اور ٹھالیز کے ساتھ مل کر نئی انٹیگریٹڈ سم (آئی سم) کو پیش کیا ہے جو ای سم اور فزیکل سم کارڈ کا متبادل ہے۔

آئی سم بنیادی طور پر ایسی سم ہے جو ڈیوائس کے پراسیسر میں نصب ہوگی جس سے فونز میں فزیکل سم کی جگہ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور زیادہ بڑی بیٹریز، زیادہ میموری اور دیگر پرزہ جات کو استعمال کیا جاسکے گا۔

تینوں کمپنیوں نے آئی سم کے کانسیپٹ کا مظاہرہ سام سنگ کے گلیکسی زی فلپ 3 پر کیا۔

آئی سم اسٹینڈرڈ ای سم پر مبنی ہے مگر ایک بنیادی فرق ہے۔

ای سم کے لیے ایک علیحدہ چپ کی ضرورت ہوتی ہے جو ڈیٹا پراسیس کرتی ہے مگر آئی سم کا بنیادی فیچر یہی ہے کہ اس سے سم سروسز کے لیے اضافی اسپیس کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے جبکہ ای سم کے تمام فوائد جیسے ریموٹ سم کا استعمال اس کا حصہ ہیں۔

یہ نیا اسٹینڈرڈ متعدد اقسام کی ڈیوائسز جیسے ویئر ایبل، لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹ، وی آر ہیڈ سیٹس اور آئی او ٹی ڈیوائسز کو ایکٹیو ڈیٹا کنکشن سے مستفید ہونے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

آئی سم کے لیے گلیکسی زی فلپ 3 کے اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر میں تبدیلیاں لائی گئیں اور پھر ووڈا فون نیٹ ورک پر اس کی آزمائش کی گئی۔

کوالکوم کے مطابق آئی سم سے زیادہ بہتر پرفارمنس، میموری گنجائش میں اضافے اور بہترین سسٹم انٹیگریشن کو ان ایبل کیا جاسکے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ مارکیٹ میں اولین آئی سم ڈٰوائسز کب تک متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔

smartphones

انسٹاگرام میں ٹک ٹاک کے انداز کی ری مکس ویڈیو بنانا اب ممکن

چند سیکنڈ میں فلم کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا جلد ہوگا ممکن

ٹیکنو کا سستا اسمارٹ فون پوپ 5 پرو پیش