Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2022 11:18am

امریکی بحری جہازوں اور پاک بحریہ کی مشترکہ مشقیں

امریکا کے بحری جہاز حال ہی میں کراچی پہنچے اور پاکستان نیوی کے ساتھ دوطرفہ مشق کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کےمطابق امریکی بحری جہاز اسکوول (پی سی- 7) اور ورلوِنڈ (پی سی 11) کی کراچی پورٹ پر آمد پر پاکستان نیوی اور امریکی سفارت خانے کے عہدیداران کی جانب سے ان کا روایتی جوش کے ساتھ دوستانہ استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے زیر اہتمام کثیر الجہتی بحری مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا

امریکی بحری جہاز کے دورے میں بندرگاہ پر ملاقاتوں اور سیشنز کے ذریعے دوطرفہ مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلہ بھی کیا گیا، سمندر میں امریکی اور پاک بحریہ کے جہازوں نے پیسیج مشق میں حصہ لیا جس میں سطح، فضا اور خصوصی خدمات کے عناصر کو شامل کیا گیا۔

مشق کا مطلب دونوں بحری افواج کے درمیان مطابقت بڑھانا، مضبوط بحری تعلقات قائم کرنا اور قابلیت میں اضافہ کرنا تھا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں افواج کے بحری جہازوں نے مشترکہ گشت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب بحری مشقیں علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہیں، جنرل ندیم رضا

امریکی بحری جہازوں کا دورہ کراچی اور دوطرفہ مشقیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی بحری فوج خطے میں امن کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک اور خاص طور دونوں بحری افواج کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

Read Comments