Dawn News Television

شائع 15 مارچ 2022 05:09pm

اس روبوٹ بکرے پر سفر بھی کیا جاسکتا ہے

روبوٹس اب ہر شعبہ زندگی میں جگہ بناتے جارہے ہیں یا کم از کم ایسا محسوس ضرور ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کاواساکی نے ایک 4 ٹانگوں والا روبوٹ بکرا بیکس کو تیار کیا ہے جس پر سفر بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس روبوٹ کو ٹوکیو میں انٹرنیشنل روبوٹ نمائش کے دوران متعارف کرایا گیا۔

یہ روبوٹ کسی پہاڑی بکرے جیسا ہے جو یورایشیا اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے۔

بیکس کمپنی کے کالیڈو پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت 2015 سے بائی پیڈل روبوٹس تیار کیے جارہے ہیں۔

اس پراجیکٹ میں کام کرنے والے انجنیئرز نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا جو سپاٹ سطح اور چٹانی راستوں دونوں جگہ برق رفتاری سے سفر کرسکے۔

اس روبوٹ کے گھٹنوں میں پہیے لگے ہوئے ہیں تاکہ وہ سپاٹ سطح پر تیزی سے حرکت کرسکے جبکہ چٹانی حصوں وہ تیزی سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ روبوٹ لگ بھگ 100 گلوگرام وزن اٹھا کر چل سکتا ہے جبکہ تعمیراتی سامان اور دیگر کو بھی ایک سے دوسری جگہ پہنچا سکتا ہے۔

کاواساکی کے خیال میں یہ روبوٹ دور دراز کے مقامات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جہاں اسے نگرانی اور حفاظت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments