Dawn News Television

شائع 21 مارچ 2022 11:39pm

تصاویر: جشن نو روز

دنیا بھر میں ہر سال زرتشتیت یا آتش پرست مذہب کے پیروکار یعنی پارسی افراد مارچ کے وسط میں ’جشن نوروز‘ مناتے ہیں تاہم اس دن کو پارسیوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی مناتے ہیں۔

’نوروز‘ فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کی لغوی معنی ’نیا دن‘ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس تہوار کو قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’نوروز‘ کا دن ہر سال 40 لاکھ آتش پرست عقائد کے حامل افراد مناتے ہیں تاہم مجموعی طور پر اس تہوار کو 30 کروڑ افراد کسی نہ کسی طرح مناتے ہیں۔

Read Comments