تصاویر: جشن نو روز

21 مارچ 2022

دنیا بھر میں ہر سال زرتشتیت یا آتش پرست مذہب کے پیروکار یعنی پارسی افراد مارچ کے وسط میں ’جشن نوروز‘ مناتے ہیں تاہم اس دن کو پارسیوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی مناتے ہیں۔

’نوروز‘ فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کی لغوی معنی ’نیا دن‘ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس تہوار کو قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’نوروز‘ کا دن ہر سال 40 لاکھ آتش پرست عقائد کے حامل افراد مناتے ہیں تاہم مجموعی طور پر اس تہوار کو 30 کروڑ افراد کسی نہ کسی طرح مناتے ہیں۔

ممبئی، انڈیا میں پارسی خاندان فارسی نئے سال نوروز کے موقع سیلفی لے رہا ہے۔ —فوٹو:اے ایف پی

کابل میں فارسی نئے سال کے موقع پر 'نوروز' کے پہلے دن کارتے سخی مزار پر طالبان جنگجو سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی

ترکی کے کرد شہری 21 مارچ 2022 کو جنوب مشرقی صوبے  میں نوروز کی تقریبات منا رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

جنوب مشرقی ترکی کے شہر دیار باقر میں  نئے فارسی سال کی تقریبات کے موقع پر رقص پیش کرتے ہوئے ڈف کا ڈھول بجا رہے ہیں۔ —فوٹو:اے ایف پی

امریکی اور کرد افواج شام کے کردوں کے زیر قبضہ شمال مشرقی صوبے کی ایئر بیس پر نوروز  کی تقریبات منا رہی ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی

عراق کے شمالی خود مختار کرد علاقے میں اربیل سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے اکرا میں نوروز کی تقریبات کا ایک منظر، شہری مشعلیں اٹھائے ایک پہاڑ پر چل رہے ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی

ترک کرد 21 مارچ 2022 کو جنوب مشرقی ترکی کے شہر دیار باقر میں نوروز  کی تقریبات کے دوران  ایک الاؤ کے گرد جمع ہیں—فوٹو:اے ایف پی

کابل میں 'نوروز' کے موقع پر گاہکوں کا انتظار کرتے ہوئے ایک افغان کارپٹ فروش نمائش کے لیے قالین بچھا رہا ہے—فوٹو:اے ایف پی

شام کے باغیوں کے زیر قبضہ شمالی حلب کے علاقے میں کرد شامی  نئے سال کی خوشیاں منا رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

روایتی ملبوسات پہنے ہوئے فنکار 21 مارچ 2022 کو بشکیک میں نوروز (نئے سال) کی تقریبات  منا رہے ہیں، منا رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی