Dawn News Television

شائع 31 جولائ 2012 10:35am

کوئٹہ کے قریب ٹرک اور بس کا تصادم، آٹھ افراد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ تحصیل کے قریب ٹرک اور بس کے تصادم میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

بس سکھر سے کوئٹہ جارہی تھی جب مچھ کے قریب نیشنل ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

بریک فیل ہونے کے بعد بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور ٹرک سے ٹکراگئی۔

حادثے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ تیرہ مسافر زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

البتہ لیویز فورس نے ٹرک اور بس کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔۔

Read Comments