Dawn News Television

شائع 09 نومبر 2022 10:31am

لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کیلئے زور و شور سے تیاریاں جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی تنظیم نے کل وزیر آباد سے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان پر جان لیوا حملے کی کوشش کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی ذرائع اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کو ظفر علی خان چوک کے بجائے قصبے کے کچہری چوک سے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے جو حملے کے مقام سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔

Read Comments