Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 01:42am

تصاویر: مراکش ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم

مراکش نے قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔

مراکش کی جانب سے پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں یوسف النیصیری نے گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا تاہم پرتگال نے دوسرے ہاف میں گول کرنے کے کئی مواقع بنائے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پرتگال نے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو پہلے ہاف میں آرام دیا اور اسی دوران مراکش نے برتری حاصل کی تاہم دوسرے ہاف میں رونالڈو میدان میں آئے اور متعدد کوششیں کیں جو بار آور ثابت نہ ہوسکیں اور ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

مراکش کے لیے میدان میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور فلسطین کے حق میں بھی نعرے لگائے جا رہے تھے جبکہ کھلاڑیوں نے بھی جیت کا جشن خوب منایا۔

Read Comments