پاکستان

چارسدہ: ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا

کسی شخص نے شوہر کو سوشل میڈیا پر موجود بیٹی کی ڈانس ویڈیو کا طعنہ دیا جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا، مقتولہ کی والدہ کا پولیس کو بیان

چارسدہ کے علاقے سردریاب کے گاؤں وانو گھری میں باپ نے 18 سالہ بیٹی کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی والدہ نے سٹی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس کا شوہر بختیار گل وہاں پہنچا اور بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

خاتون نے سٹی پولیس کو بتایا کہ کسی شخص نے اس کے شوہر کو سوشل میڈیا پر موجود بیٹی کی ڈانس ویڈیو پر طعنہ دیا جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی لڑکی اسلام آباد کے ایک امیر گھرانے کے گھر میں ملازمہ تھی جہاں سوات کا ایک لڑکا بھی کام کرتا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس لڑکے نے مقتولہ کو شادی کی پیش کش کی لیکن اس نے انکار کردیا کیونکہ اس کی پہلے ہی منگنی ہوچکی تھی۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بعد لڑکے نے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور جب وہ اپنی کوششوں میں ناکام رہا تو اس نے بدلہ لینے کے لیے جعلی آئی ڈی کے ساتھ اس کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے روز انہوں نے لڑکے کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سیاسی عدم استحکام،ویزوں کے اجرا میں تاخیر: گلگت بلتستان میں پہاڑی مہم جوئی شدید متاثر

معاہدے کی خلاف ورزی: شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں

طالبات کا کلاس فیلو لڑکی پر تشدد، شوبز شخصیات کا اظہار مذمت