جولائی کے شدید موسمی حالات کی غیر معمولی تصاویر
موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دنیا بھر میں کے کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تباہ کن سیلاب اور جنگلوں کی آگ کی وجہ سے انسان کو اس وقت شدید خطرات کا سامنا پڑسکتا ہے۔
بالخصوص یورپ اور امریکا کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کی لہر ہے، اس کے علاوہ بحیرہ روم کے ساتھ ساتھ یونان، اٹلی اور الجزائر جیسے ممالک میں تباہ کن جنگلات کی آگ کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
27 جولائی کو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زمین عالمی سطح پر گرمی کے دور (گلوبل وارمنگ) سے نکل کر اُبلنے کے دور (گلوبل بوائلنگ) میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’جولائی تاریخ کا گرم ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی انتہائی خوفناک ہے اور یہ ابھی صرف شروعات ہے۔‘
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےگرمی کے ستائے شہریوں کی تصاویر ملاحظہ کیجئے۔