پاکستان

عام انتخابات: ایک ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

قومی اسمبلی کے لیے جمع کرائے گئے 7 ہزار 473 کاغذات نامزدگی میں سے 6 ہزار 449 منظور، ایک ہزار 24 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد کیے جانے کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسران نے 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

بیان کے مطابق 7 ہزار 473 امیدواروں میں سے ایک ہزار 24 کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 18ہزار 478 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 2 ہزار 216 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جب کہ 16 ہزار 262 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔

Election 2024

ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری

نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید