پاکستان

الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کر دیے

15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں 16 جنوری کو ان اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کر دیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کروائی، 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں 16 جنوری کو ان اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، سیف اللہ نیازی، شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، محمد علی شاہ جاموٹ، فیصل سبزواری، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، محمد علی شاہ جاموٹ، فیصل سبزواری سینٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب، شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطا الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دنیش کمار، سمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ، دوست محمد، گردیپ سنگھ نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔

بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا

صاف چلی شفاف چلی نے توشہ خانے کی گھڑی تک نہیں بخشی، حمزہ شہباز

بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں، نگران وزیراعظم