Dawn News Television

شائع 03 جنوری 2024 01:20pm

پاکستان نے ملک میں پولیو کیسز کا ذمہ دار افغانستان کو قرار دے دیا

پاکستان نے ملک میں پولیو کیسز کا ذمہ دار افغانستان کو قرار دے دیا۔

نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان مسلسل ماحولیاتی نمونے ہماری آبادی میں پھیلا رہا ہے، ہمارے لیے افغانستان سے ماحولیاتی نمونے آنا خطرے کی علامت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو کا مرض لاحق ہو سکتا، جہاں بھی امپیونٹی گیپ ہوگا، افغانستان کے ساتھ ہماری سینکورنائیز کمپین نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پہلے انڈرسٹینڈنگ تھی کہ افغانستان اور پاکستان میں کمپین ہو تاکہ وائرس کو روکا جا سکے، افغانستان کے ساتھ مہم نہ ہونا اور کیسز وائرس آنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

Read Comments