پاکستان

مستونگ: مسافر کوچ الٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 11 افراد زخمی

مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، حادثہ میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 11 مسافر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو نجی کلینک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعدازاں انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ سے بھی مسترد

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

امریکا: مجرم نے سزا سنائے جانے کے دوران خاتون جج پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل