پاکستان

الیکشن ضرور ہوں گے، بلاول بھٹو کا دوٹوک مؤقف

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے، دیگر سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی

سینٹ میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق قرارداد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تنخواہ میں کسی کا گزر بسر نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے، خواتین پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، خواتین کی آبادی ملک میں 50 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، خواتین کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ ہیں، خواتین سب کو بتائیں کہ اگر پی پی پی اقتدار میں آئی تو سب کی تنخواہیں دگنی کردے گی۔

Election 2024

سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں

سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار

فلم میں صرف ہیرو کو بچانے اور کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، نیر اعجاز