Dawn News Television

شائع 06 جنوری 2024 05:39pm

سال کا پہلا ون پلس ایس 3 متعارف

اسمارٹ موبائل فون بنانے چینی کمپنی ون پلس نے سال 2024 کا اپنا پہلا فون ون پلس ایس 3 متعارف کرادیا۔

ون پلس ایس 3 کو اوپو کے بنائے گئے آپریٹنگ سسٹم کلرز او ایس 14 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ گوگل کے اینڈرائیڈ 14 کی طرح کام کرتا ہے۔

فون کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمروں اور ایک سنگل سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ون پلس ایس 3 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

فون کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

ون پلس ایس 3 میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس مین اسنیپ ڈریگن کی چپ دی گئی ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 27 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد چارج کیا جا سکے گا۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

فون کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے تک جب کہ 16 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

Read Comments

ٹیکنو کا اسپارک 20 پلس متعارف

مذکورہ موبائل کمپنی کچھ ہی عرصے میں سستے اور معیاری فونز کے برانڈ کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے، اسے صارفین کیو موبائل کا متبادل بھی تصور کرتے ہیں۔