اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن طور پر اپنی حریف کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 33 یا 50 واٹ نہیں بلکہ 100 واٹ چارجر کے ساتھ نیا فون پیش کردیا۔

کمپنی نے آںر 90 جی ٹی کو جہاں 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے، وہیں اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔

آنر 90 جی ٹی کو 12، 16 اور 24 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری سمیت ڈیجیٹل میموری اسپیس میں متعارف کرایا ہے۔

فون کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو تین کے بجائے دو بیک کیمروں اور ایک ہی سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کو سونی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کردیا گیا۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 12 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

آنر 90 جی ٹی کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے 12 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ روپے، 16 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 15 ہزار روپے جب کہ 24 جی بی ریم کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 47 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں