راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

جعل سازی پر 9 دکانوں کو ایک لاکھ 61 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی میں 20 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی شہر میں 24 دودھ کی دکانوں کو چیک کیا، جعل سازی پر 9 دکانوں کو ایک لاکھ 61 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں جاری کشیدگی، امریکی وزیرخارجہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

سال 2024ء دنیا بھر میں انتخابات کا سال

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی