پاکستان

کراچی: ’شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی‘

ہم مطالبہ کرتے ہیں، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، رہنما مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے حلقے این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مشہود نے اس پیشرفت کی تصدیق کی، اور سندھ ہائیکورٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کا ہم مطالبہ کرتے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ 2018 میں اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونی چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مخالفین مقابلہ کریں پٹیشن کے پیچھے نہ چھپیں، 8 فروری کو پورے ملک میں شہر دھاڑے گا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا ہے کہ سندھ کا ماڈل پنجاب میں لے آئیں گی، اس پر ہنسی آتی ہے، اب تمام صوبوں میں پنجاب ماڈل چلے گا۔

خیال رہے کہ ڈان نیوز کے مطابق اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعودخان مندوخیل نے شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض دائر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بطور وزیراعظم تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے بیرون ملک جائیداد، بیوی بچوں کو قرض دینے کا ذکر کیا مگر منی ٹریل کا ذکر نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے نجی تعلیمی اداروں سے افرادی قوت مانگ لی

بنگلا دیش: پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں مسلمان روہنگیا بے گھر

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی