سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری
عمران خان توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے کے باعث رہا نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے سرکاری پاسپورٹ کے غیر قانونی اجرا میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے پاسپورٹ آفس کے پرنٹنگ سیکشن میں تعینات تھے، اسلام آباد کے سینٹرل اسپیشل جج نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی۔
ضمانت قبل از گرفتاری اپیل مسترد ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے جاری کردہ لیمنیشن رول سے مذکورہ آفیشل پاسپورٹ بنائے، دوران تعیناتی 3 نجی افراد کو آفیشل پاسپورٹ بھی جاری کیے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔