پاکستان

فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کردیا

ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا ہے، عدالت ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے، مؤقف

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں فل بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا ۔

سابق وفاقی وزیر نے مؤقف اپنایا کہ ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو خارج کردیا تھا۔

فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

Election 2024

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کراچی کے 15 میں سے چھ نمونوں میں کووڈ کی تشخیص