پاکستان

نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے، چیئرمین نیب

مقدمات ہونے پر تعمیری منصوبے نہیں رکنے چاہیے، انکوائری کے دوران کسی بھی افسر کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا، جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیئرمین نیب نے سندھ سیکریٹریٹ میں سول بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیب میں بہت سی اصلاحات لا رہے ہیں، نیب میں مقدمات ہونے پر تعمیری منصوبے نہیں رکنے چاہیے، انکوائری کے دوران کسی بھی افسر کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کھل کر ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں، یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ افسران کو نیب تنگ نہیں کرے گی، نیب کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں، بدعنوانی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسران کھلی کچہری منعقد کر کے عوام کے مسائل حل کریں۔

’انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے‘، سینیٹ قرار داد پر الیکشن کمیشن کی معذرت

اردو کے معروف بھارتی شاعر منور رانا انتقال کر گئے

امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرے میں ڈال دی، سربراہ حزب اللّٰہ