پاکستان

آزاد ارکان کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، بلاول

نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی، چیئرمین پیپلز پارٹی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ آزاد ارکان پر نظر ہے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق نوشہروفیروز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی، جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

Election 2024

پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

بلاول بھٹو کا شیر کے شکار پر پنجاب جانے کا اعلان

فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، جو بائیڈن