پاکستان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی صوبوں کو جوابدہ بنانے کے لیے 18ویں ترمیم میں ردوبدل کی تجویز

صوبے پیسوں کے استعمال کے حوالے سے وفاق کو رپورٹ دیں اور بتائیں کہ وہ پیسے کس طرح اور کہاں خرچ ہو رہے ہیں، مرزا محمد آفریدی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے صوبوں کو جوابدہ بنانے اور 18ویں ترمیم میں مزید ترمیم کی تجویز دے دی۔

ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی ضروریات پوری ہو چکی ہیں لہٰذا اب اس میں ترمیم میں ترمیم ہونی چاہیے کیونکہ وقت کے ساتھ نئی ضروریات پیدا ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 4100 ارب روپے صوبوں کو دینے کی تجویز دی تھی اور صوبوں کو اتنے پیسے جائیں تو آن گراونڈ نظر بھی آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی کریں کہ صوبے پیسوں کے استعمال کے حوالے سے وفاق کو رپورٹ دیں اور وفاق کو بتائیں کہ وہ پیسے کس طرح اور کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبوں کو دیے جانے والے پیسوں کا احتساب ہونا چاہیے اور صوبوں سے پیسوں کے استعمال پر رپورٹ لی جانی چاہیے۔

فریال محمود کو نظر انداز کرنے کی ہمایوں سعید کی ویڈیو وائرل

پاکستان بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیموں کی سخت کارروائیاں جاری

بولی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے ’دل دل پاکستان‘ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل