پاکستان

مرتضٰی وہاب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

قانون اور اداروں کاسب سے زیادہ احترام کرتاہوں، پریس کانفرنس کسی انتخابی مقاصدکے لیے نہیں تھی، میئر کراچی

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی نے جواب میں لکھا کہ قانون اور اداروں کاسب سے زیادہ احترام کرتاہوں، پریس کانفرنس کسی انتخابی مقاصدکے لیے نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کسی امیدوارکی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی تھی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ میئر، چیئرمین یا ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر سکتے اور میئر کراچی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر نوٹس دیا گیا اور ان سے اس معاملے پر کل تک وضاحت طلب کر لی ہے۔

Election 2024

واپڈا کو عام انتخابات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے ویب سائٹ لانچ کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن