پاکستان

’عمران خان، بشریٰ بی بی نے فراڈ سے پبلک پراپرٹی حاصل کی‘، توشہ خانہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ارب 57 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار روپے کا مالی فائدہ حاصل کیا، فیصلے کا متن
Welcome

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ارب 57 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار روپے کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

پنجاب: نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار، صرف 9 روز میں 100 سے زائد بچے جاں بحق

پیسوں کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آیا، تابش ہاشمی

’شادی کب کررہے ہیں؟ ڈریم بیٹنگ پارٹنر کون؟‘ بابر اعظم کی مداحوں سے دلچسپ گفتگو