Dawn News Television

شائع 02 فروری 2024 04:53pm

علیمہ خان کے خلاف سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق علیمہ خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا اور انکوائری کا یہ حکم ریاست کی مدعیت میں دیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیاں، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں دیا گیا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ علیمہ خان 3 فروری 2024 کو صبح 11بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

نوٹس کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Read Comments