دسترخوان

سردیوں کی انتہائی لذیذ اور مرغوب ڈش ’گاجر کا حلوہ‘

حلوہ آٹے یا مختلف میوہ جات کو شکر مکھن اور دودھ کے ساتھ پکا کر میٹھے گاڑھے آمیزے یا سخت سوندھے پکوان کو بھی کہتے تھے۔

گاجر کے حلوے کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے، اس موسم میں یہ ڈش بے حد شوق سے کھائی اور بنائی جاتی ہے۔

’حلوہ‘ عربی زبان کا لفظ ہے، اصلیت میں حلوہ آٹے یا مختلف میوہ جات کو شکر مکھن اور دودھ کے ساتھ پکا کر میٹھے گاڑھے آمیزے یا سخت سوندھے پکوان کو بھی کہتے تھے۔

عام طور پر یہ ماننا ہے کہ حلوے کی یہ قسم، مغل سلطنت کے پھیلاؤ کے دوران مشرق وسطیٰ اور ایشیاۓ کوچک سے تجارت کے نتیجے میں ہندوستان میں متعارف ہوئی۔

گاجر کا رنگ اصل میں جامنی ہوتا تھا اور یہ افغانستان میں پچھلے پانچ ہزار سالوں سے موجود تھا، اس کے علاوہ گاجریں سفید، لال، پیلے اور کالے رنگ میں بھی پائی جاتی تھیں۔

کھانے کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کا ورثہ ایک ہی ہے، سرحد کے دونوں پار ایک ہی طرح کے کھانے پسند کے جاتے ہیں، یہ کھانے کے دوران دوستوں کے درمیان دلچسپ گفتگو کا سامان بھی ہے۔

اس لیے گاجر کے حلوے کی ترکیب جاننے کے لیے نیچے دی گئی ہدایات کو فالو کریں

اجزاء:

گاجر 2 کلو

گھی 3-4 چمچ

دودھ 2 اور ½ کپ

چینی ڈیڑھ کپ یا حسب ذائقہ

بادام کٹے ہوئے 3 چمچ

پستا کٹے ہوئے 3 چمچ

الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

کھویا 150 گرام

کریم 4 چمچ

خشک گلاب

ترکیب:

گاجروں کو پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں، اب ایک کڑاہی میں مکھن ڈالیں پھر اس میں پسی ہوئی گاجریں ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 2-3 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اسے ابالیں اور درمیانی آنچ پر دودھ کم ہونے تک (8-10 منٹ) پکائیں۔

اب اس میں چینی شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

ایک ساس پین میں ایک سے دو کپ مکھن ڈالیں پھر بادام، پستے ڈال کر ہلکی آنچ پر 2-3 منٹ تک بھونیں۔

اب انہیں گاجر کی کڑاہی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب الگ سے ایک فرائی پین میں مکھن ڈالیں اور اسے پگھلنے دیں اور پھر کھویا اور کریم شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر (4-5 منٹ) پکائیں یہاں تک کہ یہ پگھل جائے۔

سرونگ گلاس میں، تیار گجر کا حلوہ، کریمی کھویا ڈالیں اور پستے، خشک گلاب سے گارنش کریں اور سرو کریں!

ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں