پاکستان

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72انچ ایم ایس اور 72انچ پی آر سی سی لائن متاثر ہو گئی۔

کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن سے 72انچ ایم ایس اور 72انچ پی آر سی سی لائن متاثر ہو گئی جس سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72انچ ایم ایس اور 72انچ پی آر سی سی لائن متاثر ہو گئی۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر بریک ڈاؤن سے متاثر لائنوں کا معائنہ کیا اور لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عملے کو متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف انجینئر واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی متاثرہ لائنیں سے 72گھنٹےمیں بحال کردی جائیں گی۔