Dawn News Television

شائع 05 مارچ 2024 08:31am

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، طالبعلم جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق طالب علم کی شناخت لاریب کے نام سے کی گئی ہے۔

مقتول کے والد کے مطابق لاریب بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کا طالب علم تھا اور بیسک اکاؤنٹنگ کی کتاب بھی لکھ رہا تھا، 6 مارچ کو اس کی کتاب کی رونمائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تو ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مقتول کے والد کے مطابق موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا موجود تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی، لاریب کی منگنی ہوچکی تھی، آئندہ برس شادی تھی۔

Read Comments