پاکستان

راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا

3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود سمیت اڈیالہ جیل کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، بھاری اسلحہ اور بارود سمیت 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، دستی بم اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مخصوص نشستیں، پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کا کیس سننے کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا

میرے بغیر میری زندگی پر فلم بنانا بے وقوفی ہوگی، زینت امان

نکی ہیلی وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ-بائیڈن کے دوبارہ مد مقابل آنے کا راستہ ہموار