لائف اسٹائل

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

لل جون کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد میں سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

امریکی ریپر جوناتھن ایچ اسمتھ (جو لِل جون کے نام سے مشہور ہیں) نے اسلام قبول کرلیا۔

اس خبر کی تصدیق انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی، جہاں انہوں نے لکھا کہ ’الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مثبت پیغامات بھیجے اور مجھ سے بےلوث محبت کا اظہار کیا۔‘

جون نے گزشتہ ہفتے 15 مارچ کو کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد میں سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگریزی میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لِل جون ’yeah‘، ’turn down for what‘، ’act a fool‘ جیسے نامور گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

قبل ازیں نامور سائنسدان ہنری لارسن اور ایکٹیوسٹ شان کنگ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔

معروف امریکی مصنف و صحافی شان کنگ نے اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کرلیا

فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا

شوبز انڈسٹری کے نامور ہدایت کار نے اسلام قبول کرلیا