Dawn News Television

شائع 26 مارچ 2024 09:09pm

بلوچستان: ضلع نوشکی میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دستی بم کا دھماکا

صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ حساس ادارے کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا البتہ خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ملزمان کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Read Comments