پاکستان

فی کلو ایل پی جی 6 روپے 45 پیسے سستی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Welcome

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی جس کے بعد گھریلو سلینڈر 76 روپے 9 پیسےسستا ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 250روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی۔

اپریل کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 2ہزار 954 3 پیسے میں مل سکے گا۔

عیدالفطر سے قبل عوام کو دھچکا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ

شاہین پی سی بی کے رویے سے نالاں، بورڈ کی جانب سے جاری بیان سے بھی لاعلم

عائشہ عمر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں