Dawn News Television

شائع 19 اپريل 2024 06:29pm

راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، 16روپے میں روٹی بیچنے پر رضامند

راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 16 روپے پر روٹی بیچنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رشید قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے میں بیچنے پر تیار ہیں جبکہ نان 20 روپے کا فروخت کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی تھی۔

ڈپٹی کمشنر لاہورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔

مذکورہ اعلان سے ایک روز قبل مریم نواز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments