Dawn News Television

شائع 26 اپريل 2024 04:59pm

عامر خان باکسنگ میں پاکستانی حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے مایوس

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملک میں باکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچے باکسنگ سیکھنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی عدمِ دلچسپی کے باعث سخت مایوس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں، پہلے میری یہاں اکیڈمی تھی، میری جم بلکل نئی اور بہت ہی صاف تھی، مگر وہ بھی بند کردی گئی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کرکے قائم کیا گیا جم بھی تباہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے مجھے میسج کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان میں کیوں باکسنگ نہیں ہوتی؟۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں ہوں لیکن کل انگلینڈ روانہ ہورہا ہوں کیونکہ میں بہت مایوس ہوں۔

Read Comments