Dawn News Television

شائع 27 اپريل 2024 05:06pm

لاہور: مسلسل 5سال سے میٹرک میں فیل ہونے والے طالبعلم کی خودکشی کی کوشش ناکام

بورڈ میں مسلسل پانچ سالوں سے فیل ہونے کے سبب مایوسی سے دوچار نویں جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مسلسل کئی سالوں سے میٹرک میں فیل ہونے والے طالبعلم نے خودکشی کی کوشش کی۔

ہفتے کے روز طالبعلم نے لاہور بورڈ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنادیا۔

لاہور بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ 2018 میں محمد اسامہ نویں جماعت کی انگلش اور حساب میں فیل ہوا تھا اور اس کے بعد سے 4بار مسلسل فیل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ آج بورڈ آفس آیا اور خود کشی کی دھمکی دی۔

دوسری جانب پانچ سال سے میٹرک میں مسلسل ناکام ہونے والے طالبعلم نےاس بار پاس نہ کرنے پر بورڈ انتظامیہ کو خودکشی کی دھمکی دے دی۔

Read Comments