دنیا

چینی صدر شی جن پنگ کا 5 سال بعد یورپ کا پہلا دورہ

چینی صدر کی فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ملاقات شیڈول ہے۔
Welcome

یورپی ممالک کے ساتھ رابطوں میں بہتری اور عالمی تناؤ کے پیش نظر چینی صدر شی جن پنگ یورپ کا دورہ کر رہے ہیں، وہ سب سے پہلے فرانس پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا پانچ سال بعد یورپ کا پہلا دورہ ہے، اہلیہ کے ہمراہ فرانس پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پیرس میں چینی صدر کی فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ملاقات شیڈول ہے۔

رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ کے دورہ یورپ کے ایجنڈے میں یوکرین جنگ، تجارت اور سرمایہ کاری سرفہرست ہیں۔

فرانس کے بعد چینی صدر روس کے دوست ممالک سربیا اور ہنگری بھی جائیں گے ۔

بک ریویو: کے جی بی مین، روسی جاسوس کی تھرلر کہانی

پاکستان کو اہم عالمی شراکت دارکے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری

لکی مروت: تھانہ پیزو پر رات گئے حملہ ناکام، دہشتگرد فرار