یورپی ممالک کے ساتھ رابطوں میں بہتری اور عالمی تناؤ کے پیش نظر چینی صدر شی جن پنگ یورپ کا دورہ کر رہے ہیں، وہ سب سے پہلے فرانس پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا پانچ سال بعد یورپ کا پہلا دورہ ہے، اہلیہ کے ہمراہ فرانس پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پیرس میں چینی صدر کی فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ملاقات شیڈول ہے۔

رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ کے دورہ یورپ کے ایجنڈے میں یوکرین جنگ، تجارت اور سرمایہ کاری سرفہرست ہیں۔

فرانس کے بعد چینی صدر روس کے دوست ممالک سربیا اور ہنگری بھی جائیں گے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں