پاکستان

لاہور: وکیل پر خنجر سے حملہ کرنے کے الزام پر 2 پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج

وکیل کے سیشن کورٹ میں داخلے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اہلکاروں نے خنجر سے حملہ کردیا، ایف آئی آر کا متن

لاہور میں وکیل ثنااللہ ہاشمی پر مبینہ طور پر خنجر سے حملے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وکیل پر حملے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، حملہ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں شہباز اور وقاص کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق رات 9 بجے وکیل کے سیشن کورٹ میں داخلے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے وکیل پر خنجر سے حملہ کردیا۔

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، رانا ثنااللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر

رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت متعدد غلط فیصلے کیے، آغا علی کا اعتراف

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، 2026 کا ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا