پاکستان

سندھ: افسران کا غیررجسٹرڈ، پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا انکشاف

سرکاری افسران پرائیوٹ گاڑیاں بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلارہے ہیں، یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے، چیف سیکریٹری سندھ کا تمام محکموں کو مراسلہ

سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر اور پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا انکشاف ہوا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تمام محکموں کو ارسال کردہ مراسلے میں کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری افسران پرائیوٹ گاڑیاں بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلارہے ہیں، یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے۔

مراسلے میں سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں پر بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں متعلقہ افسران کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف

جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی سابق کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی

عالمی عدالت کے فوجی آپریشن روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیل کی رفح میں بمباری