پاکستان

حکومت کا رینجرز، ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، وزارت خزانہ نے نظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024 کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹببلری (ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافےکی اجازت بھی دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کےتحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024 کی منظوری دے دی۔

نظرثانی بنیادی پےاسکیل 2024 کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سےزیادہ اضافہ 55 اعشاریہ 76 فیصد یا 31 ہزار 810 روپے تک بنےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنےگا، تنخواہوں میں اضافہ پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ خیبر پختونخواہ،ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لیے ہوگا۔

بہروز سبزواری کا عمران خان کے ساتھ ’مے خوری‘ کرنے کا انکشاف

اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ایک ہی ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے، بابر اعظم

توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد، فیصل واڈا سے جواب طلب، ٹی وی چینلز کو نوٹس