پاکستان

بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بجٹ سے قبل مہنگائی بڑھ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.69 فیصد ہوگئی۔

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 33 روپے 39 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، اسی طرح ٹماٹر 10 روپے 6 پیسے، دال چنا 7 روپے 75 پیسے، زندہ مرغی 5 روپے91 پیسے، دال ماش 5 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

مزید بتایا کہ ایک ہفتے میں کیلے 7 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ تازہ دودھ، بکرے کا گوشت، آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 2 روپے 79 پیسے کلو، انڈے 2 روپے 27 پیسے فی درجن سستے ہوئے، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 13 روپے 65 پیسے سستا ہوا، اس کے علاوہ چینی ،دال مونگ اورسرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Budget 2024 25

گزشتہ شکستوں سے سبق سیکھا نہ کرکٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کو سیل میں بندکرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے، علی محمد خان

بھارت: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس، مودی کو باضابطہ لیڈر منتخب کیا جائے گا