پاکستان

ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر

نئے مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 57 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، اس طرح تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ملکی برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کردیا۔

ڈان نیوز نے وفاقی بجٹ 25-2024 دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے درآمدات کا ہدف 57 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے، اس طرح تجارتی خسارے کا ہدف 24 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مقرر ہے۔

Budget 2024 25

نئی آئی ایم ایف ڈیل کو مد نظر رکھ کر اتحادی حکومت آج آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی

کراچی: بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے صارم برنی نے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا

سرکاری عہدوں پر دہری تعیناتیوں کے کیسز پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا